NSN UrduPhotos

100 ملین ڈالرز کا معاملہ ٹرمپ اور مسک میں صلح ہوگئی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان گزشتہ برس سامنے آنے والے شدید سیاسی اور ذاتی اختلافات کے بعد ایک بار پھر رابطے بحال ہونے لگے ہیں۔ دونوں شخصیات کے درمیان اگرچہ سابقہ نوعیت کی قریبی دوستی بحال ہونے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، تاہم سیاسی سطح پر تعاون اور باہمی رابطوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور مسک اب قریباً ہر ماہ ایک مرتبہ گفتگو کرتے ہیں، جبکہ ایلون مسک نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی مدد کے لیے کم از کم 100 ملین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ

رپورٹس کے مطابق رواں سال مئی میں ایلون مسک کا صدر ٹرمپ کے ہمراہ سرکاری طیارے میں چین کا سفر دونوں کے تعلقات میں بہتری کی اہم علامت قرار دیا گیا۔

سفر کے دوران مسک نے امریکا میں نئی فیکٹریاں قائم کرنے سے متعلق اپنے منصوبوں پر ٹرمپ سے گفتگو کی۔

صدر ٹرمپ نے خلائی پروگرام اور مسک کے بیٹے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اسی دوران ایلون مسک نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

ARIF NSN

Muhammad Arif is a journalist repoting on Asian Affairs, with focus on connectivity in Eurasia. He holds Ph.D degree on Global Journalism from HBU, China, he teaches journalism at a university in Islamabad. He has language skills Chinese, Persian, Russian.
Back to top button