ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا؛عہدیداروائٹ ہاؤس
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا؛عہدیداروائٹ ہاؤس


(24نیوز)وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے صدر ٹرمپ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدیدارکاکہناہے کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے سے متعلق مشیروں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
وائٹ ہاؤس عہدیدارکے مطابق صدر ٹرمپ نے تقریر کےدوران آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کی بات مذاق میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض ایئر کی پاکستان میں پروازیں شروع
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے، امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ٹرمپ کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گز رتا ہے۔


