NSN Urdu新闻

مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 

(اویس کیانی )مری  میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔
میاں نواز شریف کے زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پارٹی کے نومنتخب ارکان نے بھی شرکت کی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خاں، سینیٹر پرویز رشید اور انجینئر امیر مقام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سینیٹر انوشہ رحمان اور طلال چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ARIF NSN

Muhammad Arif is a journalist repoting on Asian Affairs, with focus on connectivity in Eurasia. He holds Ph.D degree on Global Journalism from HBU, China, he teaches journalism at a university in Islamabad. He has language skills Chinese, Persian, Russian.
Back to top button