NSN Urdu新闻

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاپاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاپاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاپاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

(احمد منصور )یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں پاک فوج کے بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالیے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی استقامت مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، ان کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، جبکہ بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے ان کی رہنمائی اہم ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا  بڑا اعلان! دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

استقبالیے کے دوران سابق فوجیوں کی قربانیوں، تجربے اور ملکی دفاع میں ان کے دیرینہ کردار کو سراہا گیا۔

ARIF NSN

Muhammad Arif is a journalist repoting on Asian Affairs, with focus on connectivity in Eurasia. He holds Ph.D degree on Global Journalism from HBU, China, he teaches journalism at a university in Islamabad. He has language skills Chinese, Persian, Russian.
Back to top button